ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی آئی میں رشوت ستانی: ایک اہلکار گرفتار ، پی ایم مودی نے چیف اور ڈپٹی چیف کو جاری کیا سمن

سی بی آئی میں رشوت ستانی: ایک اہلکار گرفتار ، پی ایم مودی نے چیف اور ڈپٹی چیف کو جاری کیا سمن

Tue, 23 Oct 2018 01:24:51    S.O. News Service

نئی دہلی22 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سی بی آئی نے اپنے خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانہ کے خلاف رشوت کے الزامات کے سلسلے میں ایجنسی کے پولیس انچارج دیویندر کمار کو گرفتار کرلیا ہے۔ وہیں مودی نے سی بی آئی کے چیف اور ڈپٹی چیف کو سمن جاری کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ ایک غیر متوقع اقدام کے تحت مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اپنے خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانہ کے خلاف اس الزام کو لے کر مقدمہ درج کیا ہے کہ گوشت کاروباری معین قریشی سے منسلک ایک معاملے میں جس میں ایک ملزم کے خلاف وہ تحقیقات کر رہے تھے ، اس سے انہوں نے رشوت لی ہے ۔ دو ماہ قبل استھانہ نے کابینہ سکریٹری سے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کے خلاف یہی شکایت کی تھی۔

سی بی آئی نے ستیش سانا کی شکایت کی بنیاد پر خصوصی ڈائریکٹر استھانہ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ۔ گوشت کاروباری معین قریشی کے مبینہ ملوث ہونے سے منسلک 2017 کے ایک معاملے میں تحقیقات کا سامنا کر رہے ستیش سانا نے الزام لگایا کہ استھانہ نے اسے کلین چٹ دلانے میں مبینہ طور پر مدد کی۔ سی بی آئی نے دلال سمجھے جانے والے منوج پرساد کو بھی 16 اکتوبر کو دبئی سے واپسی پر گرفتار کیا تھا۔ اگرچہ جانچ ایجنسی اس پورے معاملے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے  ہے۔ گجرات کیڈر کے آئی پی ایس افسر استھانہ اس خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی قیادت کر رہے ہیں جو اگستوا ویسٹ لیند ہیلی کاپٹر اسکینڈل اور صنعت کار وجے مالیا کی طرف سے قرض فراڈ جیسے اہم معاملات کو دیکھ رہا ہے۔ اس سلسلہ میں معین قریشی معاملے کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق استھانہ نے 24 اگست کو کابینہ سکریٹری کو ایک خط لکھ کر ورما کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے 10 کیس گنائے تھے۔ اسی خط میں یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ سانا نے اس معاملے میں کلین چٹ حاصل کرنے کے لئے سی بی آئی سربراہ کو دو کروڑ روپے دیئے۔ ذرائع کے مطابق یہ شکایت مرکزی ویجلنس کمیشن کے پاس بھیجی گئی جو اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ استھانہ نے ایف آئی آر درج ہونے کے چار دن بعد مرکزی ویجلنس کمشنر کو دوبارہ لکھا کہ وہ سانا کو گرفتارکرکے پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں 20 ستمبر 2018 کو ڈائریکٹر کو ایک تجویز بھیجی گئی تھی ۔اپنے خط میں انہوں نے 24 اگست کو کابینہ سکریٹری کو لکھے اپنے خط کا بھی حوالہ دیا جس میں ڈائریکٹر کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں کی تفصیلات دے گئی ہے ۔ 


Share: